حکومت عدلیہ ‘ میڈیا سمیت تمام اداروں پر کنٹرول چاہتی ہے :خادم حسین

قصور(نامہ نگار)حکومت کا ریفرنس داخل کرناجذباتی اورلاابالی پن پر مبنی قدم تھاجس کی وجہ سے آج عدلیہ نے ان کاریفرنس واپس کردیا ہے ۔ حکومت نے غلط اور بے بنیاد معلومات کی بنیاد پر ریفرنس دائر کرکے قوم اور عدالتوں کا وقت ضائع کیا۔ حکومت عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام اداروں پر کنٹرول چاہتی ہے موجودہ حکومت اس ٹولے کے ہاتھوں کھلونہ بنی ہوئی ہے موجودہ نظام فرعونی اورغیر جمہوری سوچ کا قائم کردہ ہے جو کسی صورت ملک میں جمہوریت کو پنپنے کا موقع نہیں دیگا ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے رہنما خادم حسین قصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن