احتساب کی آڑ میں انتقام، لیگی قائدین مرعوب نہیں ہونگے،میاں اعجاز بھٹی

Jun 22, 2020

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف،میاںشہباز شریف سمیت اپوزیشن کے دیگر اہم رہنماؤں کو احتساب کی آڑ میں بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہاہے،مگر لیگی قائدین اور کارکن مرعوب نہیں ہونگے اور ڈٹ کر حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرینگے، وقت آنے پر اس کا حساب لیا جائیگا، کسی کو بھاگنے نہیں دیا جائیگا ،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

مزیدخبریں