کراچی(نیٹ نیوز) تنویر نامی نوجوان پستول کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ گولی چلنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کا رہائشی 17 سالہ تنویر والد کی پسٹل کنپٹی پر رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا اور اسے معلوم نہ تھا کہ پسٹل کے چیمبر میں گولی ہے اور ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ متوفی سچل تھانے کی حدود سکندر آباد کا رہائشی تھا اور موت کا باعث بننے والا پسٹل لائسنس یافتہ ہے۔ تنویر کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کر کے لاش ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان گھر کے قریب ہی ویڈیو بنا رہا تھا‘ تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔