مسلم لیگ ن نے ہنستی بستی معیشت کو گرہن زدہ کر دیا: فیاض چوہان

لاہور (آن لائن) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مالی سال 2020-21 کے لئے صوبہ پنجاب کے بجٹ پر تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) نے پاکستان کی ہنستی بستی معیشت کو گرہن زدہ کر دیا۔ (ن) لیگ کے لگائے ہوئے معاشی گرہن کو پی ٹی آئی وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں ہٹانے کی تگ و دو کر رہی ہے۔ کہ اپوزیشن بالخصوص پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بجٹ پر واویلا سمجھ سے بالاتر ہے۔ لیگی قائدین کو اپنے ادوار کے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں پر بھی ایک نظر ڈالنی چاہئے۔ فیاض الحسن چوہان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ( ن) لیگ نے 2014-15 میں ہوٹلز سروسز پر 16 فیصد صوبائی سیلز ٹیکس عائد کیا۔ بزدار حکومت نے ہوٹلز پر ٹیکس ریٹ 16 سے 5 فیصد کیا ہے۔ لیگی دور میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مکمل ادائیگی پر 10 فیصد چھوٹ دی جاتی تھی۔ بزدار حکومت نے یہ چھوٹ 20 فیصد کر دی ہے۔ بزدار حکومت نے لیگی دور میں لگائی انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی شرح 20 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ فیاض الحسن نے کہا چونکہ سروسز سیکٹر پر ٹیکس بالواسطہ ہونے کی وجہ نچلے طبقے کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن