وفاقی تعلیمی بورڈ میڑک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان جولائی میں کرے گا

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی تعلیمی بورڈ میڑک کے نتائج کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے اور انٹر میڈیٹ کے نتائج کا علان تیسرے ہفتے میں کرے گا،چیئرمین فیڈرل بورڈ راعتیق احمد کا کہنا ہے کہ میڑک کے نتائج کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان تیسرے ہفتہ میں کیا جائے گا،بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 30جون کو طلب کر لیاگیا ہے جس میں آئی بی سی سی اور فیڈرل بورڈ کی گائیڈ لائن کی منظوری دی جائے گی، امتحانات منسوخی اور پروموشن پالیسی کی منظوری بورڈ آف گورنر سے لی جائے گی،وفاقی وزارت تعلیم نے اصولی منظوری دے دی ہے،وفاقی تعلیمی بورڈ کو مراسلہ جاری کر دیاگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...