اسلام آباد (آن لائن) کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان پوسٹ اور یوٹیلٹی سٹورز نے لوگوں کو اشیائے خوردو نوش گھروں پر پہنچانے کا پروگرام’’ ہوم ڈلیوری‘‘ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ’’ کیش آن اور دیگر ڈیلیوری‘‘ منصوبے کے حوالے سے دونوں اداروں کے در میان اتفاق رائے طے پا گیا۔ پاکستان پوسٹ نے ابتدائی طور پر منصوبے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ اسلا م آباد میں شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔ دونوں اداروں کے در میان معاہدے پر آئندہ 15دنوں میں دستخط ہوں گے، معاہدے کے ابتدائی ڈرافٹ کے مطابق پاکستان پوسٹ ' کیش آن ڈیلیوری''منصوبے کے تحت نارمل چارجز وصول کرے گا۔
پاکستان پوسٹ اور یوٹیلٹی سٹورز کا ’’ہوم ڈلیوری‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ
Jun 22, 2020