پی آئی اے نے دبئی سے خصوصی پروازوں کے کرائے بڑھا دیئے‘پاکستانی قونصل جنرل

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے دبئی میں تعینات قونصل جنرل احمد امجد علی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انٹرنیشل فلائٹس کھولنے کے بعد پی آئی اے نے سپیشل فلائٹس کے کرائے بڑھا دیئے ہیں۔ دبئی سے اب بھی 50ہزار پاکستانی وطن واپس لوٹنے کے خواہشمند ہیں۔ کراچی کیلئے فضائی ٹکٹ میں 270درہم یعنی 12ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ لاہور ‘ اسلام آباد‘ پشاور‘ ملتان فیصل آباد کیلئے بھی ٹکٹ کی قیمت میں 16ہزار کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کراچی کیلئے بزنس کلاس کا ٹکٹ1400درہم کا ہوگا۔ پاکستان کے دیگر شہروں کیلئے بزنس کلاس کا ٹکٹ 2200 درہم کا ہوگا۔ پاکستان قونصل خانے نے دبئی سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے مزید خصوصی پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی قونصل خانہ دبئی 27جون تک ٹکٹس کیلئے فہرست تیار کرے گا۔ پی آئی اے کی 18سے 20خصوصی پروازیں دبئی سے پاکستان جائیں گی۔ دبئی سے 22ہزار پاکستانی وطن لوٹ چکے ہیں۔ فی الحال پاکستانی قونصل خانہ دبئی سے ہی خصوصی فلائٹس کیلئے ٹکٹس کا انتظام کریگا۔

ای پیپر دی نیشن