مٹھیال (نامہ نگار) وفاقی صوبائی وزراء کو غیر ضر وری بیان بازی سے روکا جائے۔ وہ صرف اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی پر توجہ دیں حکومت کے پاس وزارت اطلاعات ہے ۔ وہ حکومتی پالیسی پر بیان دیا کریں۔ جو نئے وزراء میں بعض مرتبہ وہ حد سے بڑھ کر بیان بازی کرتے ہیں۔ ریلوے کا وزیر ، پوسٹل وزیر ، تعلیم اور سائنس کے اور دوسرے وزرا اگر اپنے محکموں کی کارکردگی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بیان دیں۔
تو یہ بہت بہتر کام ہو گا۔ کسی وزیر کو کائی ایسا بیان نہیں دینا چائیے کہ حکومت اور اپوزیشن میں کشیدگی مزید بڑھ جائے۔ کسی شاعر نے کہا کہ تازہ ہوا کے شوق میں اتنے نہ در بنا کہ دیواریں گر پڑیں۔
وفاقی صوبائی وزراء کو غیر ضروری بیان بازی سے روکا جائے
Jun 22, 2020