لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے ٹینس کورٹس میں واپسی کا اعلان کر دیااورکہا کہ سنساٹی اوپن سے ایک بار پھر ٹینس ایکشن میں واپس آئونگا، یو ایس اوپن اور فرنچ اوپن میں بھی شرکت کرونگا۔عصام الحق 22 اگست سے سنساٹی اوپن میں شرکت کریں گے جس کے بعد یو ایس اوپن اور پھر ستمبر میں فرنچ اوپن میں بھی ایکشن میں ہونگے۔انہوںنے بتایا کہ مارچ میں ڈیوس کپ ٹائی کے بعد سے انہوں نے ٹینس نہیں کھیلی تھی، لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی تھی تو اس ماہ کے آغاز میں دو بار ٹینس پریکٹس کی، گھر میں خود کو فٹ رکھنے کیلئے ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ا۔ پنجاب میں لاک ڈاؤن ختم ہوا توباضابطہ اپنی پریکٹس کا آغاز کردیںگے۔