لاہور(سپورٹس ڈیسک) سپینش لیگ لالیگا کا میچ اس وقت روک دیا گیا جب بارسلونا کے لیونل میسی نے حریف کھلاڑی کو دھکا دے کر پیچھے دھکیل دیا۔سٹار فٹبالر کو سیویا کے کھلاڑی نے پہلے گرایا تو میسی نے بھی حریف کھلاڑی کو دھکا دیدیا۔دوران میچ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گول کرنے کے بجائے ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے نظر آئے اور پورے میچ کے دوران کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کرسکی۔واضح رہے کہ لائنل میسی کو اس میچ میں اہم سنگ میل عبور کرنا تھا لیکن وہ 700واں گول سکور نہ کرسکے اور اب انہیں ایک اور میچ کا انتظار کرنا پڑیگا۔
لیونل میسی نے حریف کھلاڑی کو دھکا دیدیا
Jun 22, 2020