لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) چیئر آف نیشنل ویمنز سلیکشن عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ جدید دور میں کسی بھی کھلاڑی کیلئے جسمانی تندرستی کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ کھلاڑیوں کو یہ سمجھانا بھی ضروری ہے کہ ایک پیشہ ور کرکٹر کی حیثیت سے انہیں اپنی ضروریات کا اندازہ ہونا چاہیے۔ یہ کرکٹرزگذشتہ 2 ماہ سے سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی جانب سے فراہم کردہ تربیتی پروگرام پر مکمل عمل کررہی ہیں۔ ابھرتی ہوئی خواتین کرکٹرز پر سرمایہ کاری کرنا پی سی بی کی بڑی کامیابی ہے۔ یہ انڈر19 خواتین کرکٹرز ہی کھیل کا مستقبل ہیں۔ پی سی بی خواتین کھلاڑیوں کے پول کو وسعت دینے کیلئے سکلز ٹو شائن اور کرک فار اَس پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
جدید دور میں کھلاڑیوں کی جسمانی تندرستی ضروری ہے :عروج ممتاز
Jun 22, 2020