کامونکے: اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی،4میڈیکل اور ایک فارمیسی سیل

کامونکے(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر اور ڈرگ انسپکٹر کی مشترکہ کارروائی،چار میڈیکل اور فارمیسی سیل جبکہ متعدد کو ہزاروں روپے جرمانے کردئیے گئے،تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس کی قیادت میں ڈرگ انسپکٹر محسن عزیز نے گذشتہ روز میڈیکل سٹوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محلہ اسلام آباد میں بسم اللہ میڈیکل سٹور،سٹی چوک میں فیض مدینہ میڈیکل سٹور کو ڈرگ ایکٹ کے تحت جبکہ عالمگیر روڈ پر واقع لاثانی فارمیسی اور لاثانی دواخانہ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسیل کردیا جبکہ آکسیجن میڈیکل سٹور کو دس ہزارروپے،میاں فارمیسی کو بیس ہزارروپے،پاسبان فارمیسی کو بیس ہزارروپے،بھٹی میڈیکل سٹور کو پانچ ہزارروپے اور شہباز میڈیکل سٹور کر دس ہزارروپے جرمانہ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن