اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزارت صحت میں کورونا وائرس پھیلنے لگاسیکرٹری ہیلتھ عامر خواجہ کے پرسنل سیکرٹری فیض رسول کورونا وائرس کا شکارفیض رسول نے دو دن قبل اپنا ٹیسٹ کروایا اتھا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی رپورٹ میں فیض رسول کا کورونا مثبت آ گیا۔ فیض رسول سیکرٹری ہیلتھ کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے۔دوسری جانب پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز)ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصر مسعود بھی مہلک وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) حکام کے مطابق ڈاکٹر انصر مسعود نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی آر او ساجد شاہ بھی کورنا کا شکار ہوئے تھے جو اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔