وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ لداخ میں بھارت کوچین کے ساتھ جھڑپ میں جو شرمندگی اٹھاناپڑی ہے اس سے اپنے لوگوں کے سوالات پرپردہ ڈالنے کے لئے وہ پاکستان کے مختلف حصوں میں اپنے تخریب کارعناصرکومتحرک کرسکتاہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ اس طرح کی تخریبی کارروائیاں پہلے ہی کراچی میں ہوئی ہیں اور بھارت کنٹرول لائن پربھی اپنی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرسکتاہے۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ بی جے پی حکومت شدیددبائومیں ہے اور پاکستان کو موجودہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیناہوگا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت افغانستان میں غیرذمہ دارانہ اورتخریبی کرداراداکررہاہے۔