ٹوکیو (این این آئی)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں میٹروپولیٹن کے سرکاری عہدیداروں نے شہر میں کورونا وائرس کے 35 نئے مریضوں کی تصدیق کی ہے مسلسل چوتھے دن یومیہ مریضوں کی تعداد 30 سے زیادہ رپورٹ کی گئی ہے۔نائٹ لائف کے مشہور ضلع شینجوکو وارڈ کی حکومت کی طرف سے کی گئی گروپ ٹیسٹنگ میں 35 میں سے نو مثبت متاثرین کی شناخت ہوئی ہے۔