ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 89افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد3590 ہوگئی ،ملک میں کورونا کیسزکی تعداد1 لاکھ 81 ہزار 88 ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 ہزار 471 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 88 تک جا پہنچی ہے۔کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 79 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 3590 تک جا پہنچی ہے ۔
پنجاب میں مہلک وبا سے اب تک 1435افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں سب سے زیادہ کورونا کے 66 ہزار 943کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ پنجاب میں 19 ہزار 100مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1089 مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ 97 ہزار 628کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں 36 ہزار 278مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔
خیبرپختون خوا میں کورونا سےاب تک 821 افرادزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 21ہزار 997 کیسز ہوچکی ہے جبکہ 6 ہزار536مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک9 ہزار475 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں102مریض چل بسے ۔ صوبے میں 3 ہزار650مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔
کورونا سے اسلام آباد میں 101افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ10 ہزار 912 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 4 ہزار 681 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔
گلگت بلتستان میں 1288افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور22 مریض جاں بحق ہوئے ۔ جبکہ 865مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔
آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد845 جبکہ 20افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ آزادکشمیرمیں صحتیاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد348 ہے .
ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، کورونا سے اب تک 71ہزار458مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3566 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید30 ہزار 520ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں مجموعی طور 11 لاکھ 2ہزار 162 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔