وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوامیں دریائے کنہارپرزیرتعمیرسُکی کناری پن بجلی منصوبے پر کام کی رفتارکوسراہاہے۔
وزیراعظم نے فیس بک پرایک پیغام میں کہاکہ کوروناوائرس سے پیدا ہونے والے بحران کے باوجود منصوبے کے پچاس فیصدکام کی تکمیل ایک بڑی کامیابی ہے۔
سوکی کناری پن بجلی منصوبہ دوہزاربائیس تک مکمل کرلیاجائے گا جس سے قومی گرڈمیں آٹھ سوستر میگاواٹ بجلی کااضافہ ہوگا۔