جان بولٹن کے صدر ٹرمپ اور چین کے بارے میں الزامات بے بنیاد ہیں: مشیر وائٹ ہاوس

وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر پیٹر ناوارو نےکہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب ژی جن پنگ کےدرمیان ملاقات کے وقت ہال میں موجود تھے لیکن انہوں نے ٹرمپ کو چین سے دوسری مدت میں کامیابی کے لیے مدد طلب کرنے کی بات نہیں سنی۔

ناوارو نے ٹیلیویژن نیوز کو بتایا کہ قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی ایک کتاب میں جو گرجدار دعوے کیے گئے ہیں وہ "بے بنیاد" ہیں۔ خاص طور پر چین کے بارے میں ٹرمپ کے سخت رویہ اور اس کے غیر منصفانہ کاروباری طریقوں کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط ہے کہ ٹرمپ نے دوسری مدت صدارت کے لیے چین سے مدد مانگی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ "میں نے اس کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔ میں ہال میں تھا۔ یہی بیان امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹائزر نے گذشتہ ہفتے جاری کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بولٹن کو کتاب میں "انتہائی حساس اور خفیہ معلومات" استعمال کرنے پر قید سمیت دیگر نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن