ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جوہانسن کا کہنا ہے کہ اب اداکارائیں دبلا پتلا نظر آنے کے بے حد دبا میں ہیں اور انہوں نے اس صورتحال کو پہلے کے مقابلے میں ''زیادہ خراب'' قرار دیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سکارلٹ جوہانسن نے کہا کہ اداکاراﺅں پر ہمیشہ دبا رہا کہ وہ دبلی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ایک پسندیدہ فلم 'آل آٹ اِیو' کا ایک منظر میری بات کی بڑی اچھی ترجمانی کرتا ہےجس میں اداکارہ بیٹی ڈیوس کمرے کے گرد چکر لگاتے ہوئے میٹھا کھانے کے لیے سخت پریشان ہیں اور وہ چاکلیٹ اٹھا رہی ہیں، وہ اسے بار بار اٹھاتی ہیں اور نیچے رکھتی ہیں اور آخر میںوہ اسے کھالیتی ہیںلیکن صرف ایک بہت بڑی جدوجہد کے بعد ۔انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری میںیہ یہ جدوجہد یا دبا چل رہا تھا اور اببھی چل رہا ہے ۔اداکارہ نے شیئر کیا کہ وہ ''قدرتی'' غذا کھاتی ہیں اور دبلی لیکن صحت مند رہنا پسند کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسا وزن برقرار رکھنا چاہتی ہوں جو کہ مجھے دبلابھی بنائے اورمیں صحت مند بھی نظر آﺅں ۔فلم”بلیکویڈو'' اور ”لوسی“کی اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صحت کے بارے میں بہت جنونی نہیں ہیںمجھے پرواہ نہیں کہ دوسرے لوگ اپنی زندگی گزارنے کا انتخاب کس طرح کرتے ہیں لیکن میں کوئی ایسا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتی جس سے میں بیمار ہوں یا ایٹینگ ڈس آرڈر کا شکار ہوں،میں فطری طور پر ہی رہنا چاہتی ہوں،میںجارحانہ طبیعت کی با لکل نہیں ہوں ہے۔
اداکارائیں اب بھی دبلا پتلا نظر آنے کے بے حد دبا میں ہیں،سکارلٹ جوہانسن
Jun 22, 2020 | 14:23