امریکہ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نومبر میں ہونے والے انتخابات میں قدامت پسند ریپبلکن جماعت کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انتخابات کے حوالے سے کہا کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نہ ہی ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو ووٹ دیں گے بلکہ وہ ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔