امریکہ نے جنوب مشرقی ایشائی ملک لاﺅس کے شہریوں اور تارکین وطن کے لیے ویزوں کا اجراءروک دیا ہے۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاﺅس کے کونصلر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ امریکہ سفارتخانے کی جانب سے بھیجے گئے باضابطہ نوٹیفیکیشن کے مطابق امریکی حکومت نے یکم اپریل سے لاﺅس میں تارکین وطن اور شہریوں کے لیے ویزوں کا اجراءمنسوخ کیا تھا جسے وہ ابھی جاری نہیں رکھ سکتے لیکن وہ اہلکار جو کثیرالجہتی فریم ورک ، اقوام متحدہ کے نظام اور امریکہ میں لاﺅس سفارتی مشن کے تحت کام کے لیے امریکہ جانا چاہتے ہیں وہ اب بھی ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ محکمہ کے مطابق ویزا اجراءکی منسوخی ان افراد کے لیے نافذالعمل ہو گی جو سیروتفریح، خاندان سے ملاقات، پڑھائی، ٹریننگ، کام اور ایکسچیج پروگراموںکی غرض سے امریکہ میں سفر کرتے ہیں جبکہ امریکہ میں اپنے منگیتر یا شوہر سے ملاقات کے لیے جانے والے لاﺅس شہریوں کو بھی امریکی ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ قونصلر نے کہا کہ امریکی حکومت کا ویزے کے اجراءکو روکنے کا فیصلہ لاﺅس حکومت کی جانب سے لاﺅس شہری ہونے کا دعوی کرنے والے مجرموں کی وطن واپسی کو قبول کرنے کے امریکی مطالبے میں عدم دلچسپی کے باعث کیا گیا ہے۔
امریکہ نے لاﺅس کے شہریوں اور تارکین وطن کے لیے ویزوں کا اجراءروک دیا
Jun 22, 2020 | 16:43