کورونا کے مریضوں کی سونگھنےکی صلاحیت کیوں متاثر ہوتی ہے؟

کورونا وائرس کی علامات سے متعلق پہلے ووہان، پھر ایران اور بعد میں اٹلی سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی سونگھنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔

اب سائنسدانوں نے تحقیق میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سونگھنے کی حس متاثر ہونے کی بنیادی وجہ معلوم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق عام طور پر سونگھنے کی حس متاثر ہونے کی سب سے بنیادی وجہ وائرل انفیکشن ہوتی ہے جس میں  مثال کے طور پر عام نزلا یا سانس کی نالی سے متعلق انفیکشنز شامل ہیں۔

لیکن یہ سونگھنے کی صلاحیت ناک بند ہونے کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے اس لیے ان کیسز میں ایسا ہوتا ہے کہ انفیکشن ختم ہوجانے کے بعد انسان کی سونگھنے کی حس بھی فوراً واپس آجاتی ہے۔

لیکن سائنسدانوں کے مطابق اگر کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس کی بات کی جائے تو سونگھنے کی حس متاثر ہونے کی وجہ مختلف دیکھی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن