اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا ایمرجنسی کے پیش نظر 5 ہزار ہیلتھ ورکرز کی تربیت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خالد مگسی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ظفرمرزا نے کوروناپرحکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال کے پیش نظرمکمل لاک ڈاؤن ممکن نہیں،حکومت نےفریقین کی مشاورت سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا،اسمارٹ لاک ڈاؤن زیادہ کیسز والے علاقوں میں لگایا ہے،ملک بھرمیں 500علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ حکومت نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز تشکیل دیے،مقامی انتظامیہ کے ذریعے کرونا ایس اوپیز پر عمل جاری ہے۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت وینٹی لیٹرز کا انتظام کر رہی ہے،رواں ماہ کے اختتام تک مزید1 ہزار وینٹی لیٹرز دستیاب ہوں گے۔انہوں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کرونا ایمرجنسی کے پیش نظر 5 ہزار ہیلتھ ورکرز کی تربیت کی۔
کرونا ایمرجنسی کے پیش نظر 5 ہزار ہیلتھ ورکرز کی تربیت کی.ظفر مرزا
Jun 22, 2020 | 19:40