پی ایس ایل6: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف

ابوظبی: پی ایس ایل کے ایلیمینٹر راؤنڈ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔بابر اعظم نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، شرجیل خان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارٹن گپٹل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔دانش عزیز 13 رنز بناسکے، تھسارا پریرا نے 18 گیندوں پر 37 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، چیدوک والٹن 9 رنز بناسکے۔عماد وسیم 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد الیاس 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔زلمی کی جانب سے محمد عرفان، وہاب ریاض اور عمید آصف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر دی نیشن