پی ایس ایل6 : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی, کراچی کنگز پی ایس ایل سے باہر

Jun 22, 2021 | 03:35

ویب ڈیسک

ابوظہبی: پی ایس ایل 6 کے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹیر میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔جواب میں پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ اور کامران اکمل نے بیٹنگ شروع کی۔ حضرت اللہ زازئی نے بالرز کی دھنائی کردی۔ پانچویں اوور میں کامران اکمل 13 رنز بناکر نور احمد کی گیند پر اور ان کے بعد آنے والے امام الحق دسویں اوور میں 11 رنز بناکر پریرا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔12 اوور میں زلمی کو دھچکا لگا جب حضرت اللہ پویلین لوٹ گئے، پریرا کی گیند پر گپٹل نے انہیں کیچ آؤٹ کردیا۔ انہوں ںے 38 گیندوں پر جارحانہ 77 رنز اسکور کیے جن میں پانچ چھکے اور دس چوکے شامل ہیں۔ انہوں نے زلمی کا اسکور 103 رنز تک پہنچادیا۔18 اوور میں خالد عثمان 17 رنز کر اور 19 اوور میں شعیب ملک 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ آخری اوور میں زلمی کو سات رنز درکار تھے۔ کریز پر شرفین اور روومین پویل موجود تھے۔ شرفین راتھرفورڈ نے چوکا لگا کر اسکور برابر کردیا۔ جس کے بعد دو گیندوں پر ایک رنز درکار تھے جسے بناکر پشاور زلمے نے 176 کا ہدف حاصل کرلیا۔

مزیدخبریں