ملک میں پُرتشدد سیاست کی بانی تحریک انصاف ہے :عمران گورایہ 

Jun 22, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر )مسلم لیگ(ن) پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ نے کہا ہے کہ ملک میں پرتشدد سیاست کی بانی پی ٹی آئی  ہے جس نے پر امن ملکی سیاست کو گندہ کردیا ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ورلڈ بنک نے پاکستان کی جی ڈی پی ایک اعشاریہ تین فیصد اور حکومتی کہتی چار فیصد ہے۔وزیر خزانہ کے بجٹ میں جھوٹ سننے کو ملا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھاکہ ورلڈ بنک کے مطابق جی ڈی پی شرح 1.3فیصد ہے اور اگلے سال دو فیصد ہوگی، اگر جی ڈی پی کی شرح 4فیصد ہے تو عام آدمی کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا۔تاریخ سے چینی سکینڈل کے چہروں سے نقاب کب ہٹے گا ۔چینی پچپن سے 120روپے ہوگئی اس کے ذمہ داران کب پکڑے جائیں گے۔ملک میں چینی کا بحران تھا تو برآمد کی اجازت کیوں دی گئی۔

مزیدخبریں