راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید عالم اسلام کی پہلی منتخب وزیر اعظم تھیں انھیں سازش کے تحت ناحق قتل کیا گیا،محترمہ کی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی غریب عوام کے حقوق جمہوریت کے استحکام کے لئے قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ،بلاول بھٹو زرداری ہی اس ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے،ان یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود، راجہ وحید یونس ستی، تحصیل صدر راجہ منصور،بشارت بھٹی ، خان لیاقت خان، ملک نیئر اعوان، راجہ بلال شہباز، راجہ طارق، چوہدری فہیم وقار، ممتاز خان، آصف ربانی، سردار تنویر عرف شانی شاہ،حاجی فرخ اقبال، جاوید مغل ،اعجاز بٹ، نوید مغل، نصیر بھٹی، شعبہ خواتین کی ضلعی صدر سمیرا گل، چوہدری رضوان، کسان ونگ کے راجہ راجہ اختر، اقلیتی ونگ کے شمروز، طیب چٹھہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا،راجہ خرم پرویز نے کہاکہ محترمہ بی بی شہیدکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے،انہوںنے ہمیشہ متوسط اور غریب طبقہ کی بات کی ان کا مشن لیکر بلاول بھٹو زردار آگے بڑھا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے،راجہ خرم پرویز
Jun 22, 2021