راولپنڈی (سٹی رپورٹر) بروقت سپرے نہ ہونے سے مختلف ٹرینوں سے کاکروچ نکلنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اسی طرح کا ایک واقعہ راولپنڈی سے کراچی جانے والی ایٹ ڈاؤن تیزگام میں پیش آیا اے سی سلیپر سے کاکروچ نکل آئے جبکہ مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرینوں میں صفائی کے بھی ناقص انتظامات ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرینوں میں بروقت سپرے اور واش رومز کی صفائی یقینی بنائی جائے جبکہ ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں تاہم ایسی شکایات کو دور کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔