میڑک و انٹر امتحانات، کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے گائیڈلائن تیار

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات کے انعقاد کے لئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا امتحانی عملے، اساتذہ ،والدین اور طلبا کی مشترکہ ذمہ داری ہی ہے ۔ پیر کو وزارت تعلیم کے ترجمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر تعلیم کی ہدایت پر انٹر بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) نے والدین، طلبااور اساتذہ کیلئے گائیڈ لائن تیار کی ہے اور گائیڈ لائن کی تشہیر کے لئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔ آئی بی سی سی کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اپنی نگرانی میں امتحانات سے ایک روز قبل کمرہ امتحان اور تمام اشیاکو ڈس انفیکٹ کرائے گا۔ امتحانی عملہ اور طالب علم پر ماسک پہننا لازم ہو گا۔ تمام طلبا کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ لازمی ہو گا۔ کمرہ امتحان میں داخل ہونے سے قبل طلبا کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا، ان کے ہاتھ سینیٹائز کرائے جائیں گے۔ طلبا کو پانی ڈسپوزیبل گلاسوں میں پلایا جائے گا جنہیں فوری طور پر ڈسپوز کر دیا جائے گا۔ نگران عملہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ طلبا دوران امتحان ایک دوسرے کا قلم یا پیمانہ استعمال نہ کریں۔ پیپر ختم ہونے کے بعد طلبا کو اس ترتیب سے باہر نکالا جائے گا کہ ان کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...