لاہور/ اسلام آباد (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران+ اپنے نامہ نگار سے) ملک بھر میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریبات ہوئیں۔ کیک کاٹے گئے۔ شہید بے نظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ تقریب بڑے جوش و خروش کیساتھ صوبائی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منائی گئی۔ پارٹی جھنڈوں اور پتیوں سے سجایا گیا تھا۔ سیکرٹریٹ جئے بھٹو‘ جب تک سورج چاند رہے گا بی بی تیرا نام رہے گا‘ کے نعروں سے گونجتا رہا۔ کیک بھی کاٹا گیا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک‘ فنانس سیکرٹری عاصم محمود بھٹی‘ منور انجم‘ رانا خالد‘ صدر لاہور عزیز الرحمان چن‘ افنان بٹ‘ یوسف اعوان‘ افشین انجم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کو بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی قیادت میں ترقی یافتہ عوامی جمہوری ملک بنائیں گے۔ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہے۔ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے۔ عمر شریف بخاری‘ جمیل منج‘ ناصرہ شوکت‘ سونیا خان‘ عاطف رفیق‘ ایڈون سہوترا‘ شاہدہ جبیں‘ ناصرہ شوکت‘ سونیا خان‘ انجم بٹ‘ مانی پہلوان‘ عارف خان بھی موجود تھے۔ مقررین نے کہا عہد کرتے ہیں بے نظیر بھٹو کے فلسفے کی روشنی میں جمہوریت اور جمہوری نظام کو مضبوط بنائیں گے۔ مسرت صدیقی‘ مسعود ملک‘ صداقت شیروانی‘ ملک طالب‘ عامر سہیل بٹ‘ عمر ایاز‘ نسیم صادق بھی موجود تھے۔ سالگرہ کا کیک لاہور ہائی کورٹ احاطہ میں کاٹا گیا۔ تقریب سیٹھ بشیر احمد ، راجہ ذوالقرنین میاں بشیر احمد ، رانا اکرام ربانی ، نسیم کشمیری ، افتخار شاہد ، عارف خان ، امتیاز رشید قریشی ، ڈاکٹر شاہد نصیر ، مرزا ادریس سمیت دیگر نے بے نظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ سالگرہ کی تقریب پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی کے ڈیرے بھٹہ چوک خدا بخش کالونی میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیزالرحمن چن کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ جس میں لاہور زاہد ذوالفقار خان‘ سجاد نذیر، لاہور نرگس خان ،نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ، ڈسرکٹ1 کے صدر میاں شاہد عباس،این اے 124 کے ٹکٹ ہو لڈر شہباز محمود بھٹی، عدنان سرور گورسی فنانس سیکرٹری لاہور، عابد صدیقی انفارمیشن سیکرٹری نشر و اشاعت لاہور، وحید عالمگیر،سابق صدر پی وائے او پنجاب زوہیب بٹ، احمد رضا شاہ صدر ڈسٹرکٹ، میاں صفدر نائب صدر لاہور، سعید جٹ نائب صدر لاہور،کے ڈی رانا،احمد شاہدجنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹو،شکیل میر چنی بٹ جنرل سیکرٹری ون۔وقاص منشاء پرنس،حفیظ جٹ، ملک ربنواز، سید شاہد شیرازی، ارسلان بٹ نائب صدر لاہور، جنرل سیکرٹری لاہور سونیا خان، انیسہ بانو، چوہدری سیلم جاوید جٹ،میاں خلیل، محمد وقاص علی، احتشام بھٹی، گلفام بھٹی، مسرت صدیقی‘ شاہد ہ جبین اور رانا شجاعت سمیت پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محمد اشرف بھٹی نے کہا تبدیلی والوں نے تو روز گار کا نعرہ لگا کر عوام سے لگا لگایا روز گار بھی چھین لیا ہے۔ یوسی گیلانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دیر سینیٹرز کے ہمراہ کیک کاٹا بلاول ہاؤس لاہور میں زرداری نے کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے کہا بینظیر بے نظیر تھیں۔ انہوں نے دنیا میں اپنی سوچ منوائی دنیا بھر کے دانش ور آج ان پر کتاب لکھ رہے ہیں۔ بھٹو صاحب کہتے تھے، یہ سورج کبھی غروب نہیں ہو گا۔ موت بر حق ہے، بے نظیرکو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیاتھا مگر وہ نہیں مانیں۔ تقریب میں مخدوم احمد محمود، چوہدری منظور، حسن مرتضی، ثمینہ گھرگی، اسلم گل، بشیر ریاض، مخدوم عثمان، شازیہ عابد سمیت دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے لئے دعائے مغفرت اور خورشید شاہ کی رہائی کے لیے بھی دعا کی گئی۔ زرداری نے کہا کہ اللہ نے بی بی کو اتنی ہمیت دی تھی کہ کارکنوں کی مدد سے انہوں نے مشرف کومکھی کی طرح نکال باہر کیا۔جان آنی جانی ہے۔ کارکنوں کی وجہ سے ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتا ہوں۔انسان بہت کمزور ہے، دعا کریں مولا مجھے قبر تک ہمت دے۔کبھی جیل تو کبھی ہسپتال میں رہا ہوں۔ کارکنوں سے ملنا میرے لئے کسی تحفے سے کم نہیں۔بلاول کو میں کیا سکھا سکتا ہوں مچھلی کو کوئی کیسے تیرنا سکھا سکتا ہے۔ وہ اپنی موج میں آگے بڑھ رہا ہے۔ بلاول کارکنوں کی آئندہ نسلوں کو ساتھ لے کر چلے گا۔ دریں اثناء سابق صدر نے بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا۔
بینظیر کی سالگرہ، تقریبات، پنڈی جلسہ میں شرکت سے منع کیا تھا: زرداری
Jun 22, 2021