معصوم لوگوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد ہیں:وفاقی وزیر اطلاعات

Jun 22, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے واضح طور پر کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ 'معصوم لوگوں کو قتل کرنے والوں کے حوالے سے کسی سطح پر کوئی ابہام نہیں ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'یہ دہشت گردی ہے اور قصوروار دہشت گرد ہیں، ہم نے اپنی سرزمین پر دہشت گردی کی تکلیف برداشت کی ہے اور ان سب کا دکھ سمجھ سکتے ہیں، جنہوں نے بزدلانہ حملوں میں اپنے پیاروں کو کھو دیا'۔

مزیدخبریں