راجکماری اور کنیزیں سن لیں این آر او نہیں ملے گا: فردوس عاشق

Jun 22, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ این آر او کی متلاشی جعلی راجکماری نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔ جعلی راجکماری اور اس کی کنیزائیں سن لیں کہ این آر او کبھی نہیں ملے گا بلکہ یہ وقت لوٹی ہوئی دولت کے حساب کا ہے۔ چھوٹی کنیز کے اوپر والے چیمبر میں بھوسہ بھرا ہوا ہے۔ کنیزائیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ آفس پر جھوٹے الزامات لگانے سے پہلے اپنے بھگوڑے لیڈرکی کرپشن کا جواب دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور پرنسپل سیکرٹری پر جھوٹے الزامات لگانے پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ قابل ترس ذہنی حالت کی مالک چھوٹی کنیز کو سیاست کی بجائے مینٹل ہسپتال میں جا کر ا پنا علاج کرانا چاہیے۔

مزیدخبریں