فیضان اولیاء لاہور

محمد شفیق قادری کی خوبصورت کتاب فیضان اولیا ء لاہور اپنے اندر معلومات کا ایک خزانہ رکھتی ہے۔ اس کتاب میں لاہور کی تاریخ کے حوالے سے بہت دلچسپ معلومات بہت سے قارئین شاید پہلی مرتبہ پڑھ رہے ہوں گے۔ لاہور شہر کے بارے میں مصنف نے یہ معلومات نہایت عرق ریزی سے حاصل کیں۔ اس کے بعد انہوں نے لاہور میں آنے والے اور یہاں زندگی بسر کرکے محو خواب ہونے والے ان قدیم اور موجود دور تک کے محبوبان خدا کا تذکرہ نہایت دلنشین انداز میں کیا ہے جو لاہور میں مدفون ہیں۔ یہ تذکرہ جو پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے شاید ہی کوئی صوفی یا اللہ والا ایسا ہو جو لاہور میں مدفون ہواور اس کا ذکر انہوں نے نہ کیا ہو۔ یہ اولیاء کرام وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفرستان ہند میں توحید کی شمع کو روشن کیا۔ اہل عرفان انہی لوگوں کی وجہ سے لاہور کو بھی شہروں کا قطب کہتے ہیں۔ رضا پبلشنگ کمپنی الفضل مارکیٹ اردو بازار نے 400 صفحات کی یہ خوبصورت کتاب نہایت اہتمام سے شائع کی ہے جس کی قیمت درج نہیں۔ صوفیا کرام کے چاہنے والوں کیلئے یہ کتاب ایک خوبصورت تحفہ ہے جو گھروں اور لائبریریوں میں رکھنے کے لائق ہے۔ (تبصرہ جی این بھٹ) 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...