وزیر اعظم ملک وقوم کے مفادکی جنگ لڑرہے ہیں :اسلم خان شیروانی 

Jun 22, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن وفاقی بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اسمبلی کے پرامن ماحول کو سبوتاز کرنے کیساتھ حکومت کیخلاف بے سروپا الزامات لگارہی ہے حالانکہ ان کے پاس اس بجٹ کا کوئی متبادل ایجنڈا نہیں ہے یہ خود ایک دوسرے کیساتھ سیاست کررہے ہیںجس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کو اس اپوزیشن سے کوئی خوف یاڈر نہیں ہے وزیراعظم کا دامن شبنم کے قطرے کی صاف اور کردار کھلی کتاب کی مانند ہے وہ اپنی ذات یا پارٹی کی سیاست کیلئے نہیںبلکہ ملک وقوم کے اجتماعی مفادکی جنگ لڑرہے ہیں موجودہ حالات میں اس سے بہتر متوازن اور ترقیاتی بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے فورم پر جو اعداد وشمار پیش کئے ہیں وہ حقیقی معنوں الفاظ کا گورکھ دھندا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوںکے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے کیا۔ 

مزیدخبریں