شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ایم پی اے پیر سید اشرف رسول نے کہا ہے کہ حکومتی وزیر مشیر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی کردار کشی کرنے اورالزام تراشیاں کرنے کے بجائے قوم کو اپنے تین سالہ دور اقتدار کا حساب دیں اور عوامی بدحالی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہو جائیں ملکی نظام چلانا ان کے بس کی بات نہیں وقت نے ثابت کردیا ہے کہ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی فقط نواز لیگ کی قیادت ہی یقینی بناسکتی ہے۔روزگار کے مواقع فراہم کرنے، غربت کے خاتمہ، عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور ملکی معیشت کی بہتری سمیت تمام محاذوں پر موجودہ حکمران یکسر ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔ نواز لیگ نے اپنے دور اقتدار میں توانائی بحران کا خاتمہ کیا۔