گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ سمیت پورے ملک میں ترقی کا سفر رک چکا موجودہ حکومت میں پاکستان صرف پسماندگی غربت ،جہالت اور بے روزگاری میں ترقی کر رہا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں گوجرانوالہ میں بے شمار میگا پراجیکٹس مکمل کئے گئے اور شہر کو21 ویں صدی کا شاہکار بنانے کی کوشش کی گئی لیکن ن لیگی دور حکومت کے بعد موجودہ حکومت میں نہ صرف گوجرانوالہ میں ترقی کا سفر رک چکا ہے بلکہ ملک بھر میں کہیں ترقیاتی منصوبے نظر نہیں آتے پی ٹی آئی حکومت میں ملک نے صرف پسماندگی ،جہالت ،غربت اور بے روزگاری میں ترقی کی ہے ۔
گوجرانوالہ سمیت ملک بھرمیں ترقی کا سفر رک چکا :جمشید ایوب
Jun 22, 2021