کھاریانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ویو سی وائس چیئرمین میاں خلیل احمد ارائیں نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسوں سے ہر پاکستانی پریشان ہے، مہنگائی بیروزگاری اور ناکام پالیسوں نے پوری قوم کو ذہنی مریض بنادیا ہے اور حکومتی وزراء اور مشیروں کا کام فقط اپوزیشن پر الزام تراشی رہ گیا ہے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں مزید پریشان اور بدحال کیا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے سے گفتگو کرتے کیا۔