لاہور(خصوصی نامہ نگار)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نوشابہ حمید کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان،رفیق نجم، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی،حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل ،صوبائی و ضلعی قائدین نے ڈاکٹر نوشابہ حمید کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ نماز جنازہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ادا کی جائے گی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ڈاکٹر نوشابہ حمید کے انتقال پر اظہار افسوس
Jun 22, 2021