نااہلوں کو گھر بھیجا، چیف جسٹس،وکلاء کو عوام کی بہتری کیلئے محنت کرنا ہوگی

بہاولپور  (بیورو رپورٹ) بہاولپور ہائیکورٹ بار کے زیر اہتما م چیف جسٹس محمد قاسم علی خان اور نامزد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو معاشرے اور عوام میں بہتری کیلئے محنت کرنا ہو گی انہوں نے کہا میں قرض رکھنے کا قائل نہیں آج میں یہاں ہوں جسٹس محمد قاسم خان کی وجہ سے ہوں انہوں نے کہا پبلک وکلاء بارز کیلئے شروع پراجیکٹ کو پورا کرینگے انہوں نے کہا ہائیکورٹ بہاولپور کی نئی بلڈنگ بننے جا رہی ہے نئی بلڈنگ میں 13 کورٹس ہونگی انہوں نے کہا بارز کیلئے جسٹس محمد قاسم  خان نے شاندار منصوبہ دیا ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عشائیہ تقریب میں جسٹس عابد مسعود نقوی جسٹس مزمل اختر شبیر جسٹس صادق محمود خرم جسٹس شاہد بلا ل حسن‘ جسٹس چوہدری محمد اقبال جسٹس سردار احمد نعیم جسٹس سرفراز احمد جسٹس طارق سلیم شیخ‘ جسٹس شکیل احمد جسٹس صفدر اسلم شاہد ‘ جسٹس احمد ندیم ارشد‘ جسٹس طارق ندیم‘ جسٹس انوار حسین‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد نذیر چوہدری‘ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے علاوہ تقریب میں خواتین وکلاء کی بھرپور شرکت رہی۔ تقریب میں جسٹس علی باقر نجفی نے اپنے خطاب میں کہا ادارہ مشکل حالات کے باوجود سروسز فراہم کرتا رہا کرونا کے دوران کسی ادارے نے ہم جیسا کام نہیں کیا انہوں نے کہا انشاء اﷲ جسٹس صاحبان آئین کا تحفظ کرتے رہیں۔ تقریب سے چیف جسٹس محمد قاسم  خان نے کہا میں قرض رکھنے کا قائل نہیں ہوں مجھے اس خطہ سے وابستگی ہے انہوں نے کہا میں نے اکثر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جب عدلیہ نے کام شروع کیا تو عوام کی توقعات بہت تھیں انہوں نے کہا کرونا کے ابتدائی ایام میں سفید پوش وکلاء کا احساس تھا کسی بھی مشکل مرحلہ پر وکلاء کو اکیلا نہیں چھوڑا‘ مشکلات کے باوجود وکلاء کے مسائل دائرہ اختیار میں رہ کر حل کئے۔ انہوں نے کہا جو وکیل کی یونیفارم کے اہل نہیں تھے انہیں گھر بھیجا۔ انہوں نے کہا کرونا سے ججز اور وکلاء شہید ہوئے لیکن عوام کی دادرسی کیلئے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہا نامزد چیف جسٹس کے میرے لئے جذبات پر اظہار تشکر پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا وکلاء کی لیڈر شپ تمام کاموں میں میرے ساتھ رہی۔ 

ای پیپر دی نیشن