بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ نے ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پرمبارکبادکا پیغام بھیجا ہے۔پیرکوبھیجے گئے پیغام میں چینی صدرنے کہا کہ چین اورایران جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں ، اور رواں سال دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔صدرشی نے مزید کہا کہ وہ چین ایران تعلقات کی ترقی کوانتہائی اہمیت دیتے ہیں اور وہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے فائدہ کے لئے دوطرفہ اسٹریٹجک رابطوں اورباہمی سیاسی اعتماد کومستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں یکساں فوائد پرمبنی تعاون کو وسیع اورگہرا کرنے کے لئے رئیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔