بے نامی کمپنیوں کو قرض دینے کا ریفرنس، ملزمان کی عدم حاضری پرفردجرم کی کارروائی موخر

Jun 22, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ وغیرہ کے خلاف بے نامی کمپنیوں کو اومنی گروپ کے ذریعے قرض دینے اور سندھ بنک کو25ارب کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملزمان کی عدم حاضری پرفردجرم کی کارروائی ایک بار پھر موخرکردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر عدالت پیش ہوئے، ملزمان کی عدم دستیابی کے باعث عائد نہ کی جاسکی اورعدالت نے آئبدہ سماعت پر ریفرنس میں شریک ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں