نومولود بچی والدہ کے حوالے، بازیابی کیلئے دائر درخواست نمٹادی گئی

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے ایک ماہ کی نومولود بچی والدہ کے حوالہ ہوجانے پر بازیابی کیلئے دائر درخواست نمٹادی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وفاقی پولیس حکام نے عدالتی حکم پر ایک ماہ کی نومولود بچی بازیاب کرواکرعدالت میں پیش کردی،جہاں بچی کو اس کی والدہ یوسمان تصور کے حوالہ کردیاگیا،عدالت نے استفسارکیاکہ آپ کو بچی مل گئی ہے؟ جس پر بچی کی والدہ نے بتایاکہ بچہ میرے پاس ہے،جس کے بیان پر عدالت نے بچی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست نمٹادی۔

ای پیپر دی نیشن