نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس ، پرویز اشرف اور شمائلہ محمود کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر

 اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت شمائلہ محمود وغیرہ کے خلاف نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور شمائلہ محمود کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخرکردیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 14 جولائی تک موخر کر دیا۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور شمائلہ محمود کی طرف سے دائربریت کی درخواستیں پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے،ملزمان پر قومی خزانے کو 27 بلین سے زائد کا نقصان پہچانے کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن