لاہور (کامرس ڈیسک)سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندا ریکارڈ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں 226 پوائنٹس کا مندا ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 48ہزار12 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔گزشتہ روز کاروبار میں 0.47 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 22 کروڑ 72 لاکھ 45 ہزار 778 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 38 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔