حکومت سیاحت  بڑھانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے:سعد نذیر 

Jun 22, 2021

لاہور( کامرس رپورٹر)حکومت پاکستان سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے،پاکستان کی مجموعی آمدن میںاضافے کیلئے روایتی شعبوں کے ساتھ سیاحت سمیت دیگرنئے شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ،اسلام آباد میں واٹرتھیم پارک کامنصوبہ سیاحت کے فروغ کی کوشش ہے۔ ان خیالات کا اظہارسیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے سعد نذیر نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی خوبصورتی سے مزین ایسے مقامات ہیں جو دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں،حکومت ایسے مقامات کی ڈاکومینٹریزبنا کر انہیں بیرون ممالک قائم پاکستانی سفارتخانوںکو بھجوائے جو ان کے ذریعے مقامی لوگوں کو پاکستان کے سیاحتی مقامات سے روشناس کرائیں۔  

مزیدخبریں