گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسین رضا چوہدری اوراسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عامر محمود نے متوقع سیلاب کے پیش نظرلویری والا بند،الیگزنڈرہ برج دریائے چناب،ہیڈ خانیکی ودیگر نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا دورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوارڈی نیٹر محمد بلال عنایت بٹ،ا یگزیکیٹو انجینئر اریری گیشن اور ریسکیو کے انچارج ودیگر محکمہ کے افسران ہمرا ہ تھے انہوں نے ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر تمام محکمہ جات کوالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔
گوجرانوالہ:اے ڈی سی آر نے دریائی بندوں،نشیبی علاقوں کا دورہ کیا
Jun 22, 2021