صدر مملکت سے کراچی کے صحافیوں کی ملاقات‘ الیکٹرانک مشین پر تبادلہ خیال

کراچی (نیوزرپورٹر) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے وفد نے پیر کو گورنرہائوس میں ملاقات کی اور نئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم کے حوالے سے گفتگو کی۔وفد میں روزنامہ ڈان سے ظفرعباس، روزنامہ عوامی آواز سے ڈاکٹرجبار خٹک، بزنس ریکارڈ سے وامق زبیری،کالمسٹ نصرت مرزا،فائنانشیل ڈیلی سے منظرنقوی،نئی بات سے مقصود یوسفی،ڈیلی عبرت سے قاضی اسد عابد،اے آر وائی نیوز سے ایس ایم شکیل،ڈان نیوز سے قاضی حسن،ایکپریس نیوز نے فیصل حسین اور نیوزون ٹی وی سے امتیاز خان فاران شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین وقت کی ضرورت ہے اوراس سے انتخابی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔  انہوں نے مزید کہا کہ مشین وائی فائی سے منسلک نہیں ہوگی جس کی وجہ سے ہیکنگ کا کوئی امکان نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشین ووٹنگ کے فوری نتائج بھی دے گی۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت کو الیکٹرونک ووٹنگ کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لئے حزب اختلاف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی)سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لینا چاہئیے۔

ای پیپر دی نیشن