سابق ایم پی اے کی پنچایت، کالاپر30 لاکھ چٹی، 2 خاندانوں میں خون خرابہ ٹل گیا

حاجی پورشریف(نمائندہ نوائے وقت)حاجی پور کاروکاری کا تنازعہ پنچائیت میں مبینہ کالے پر 30 لاکھ چٹی رکھ دی گئی سابق ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک نے پنچائیت لگا کر مبینہ کالا رمضان کلیہ پر 30 لاکھ چٹی رکھ دی معززین کی مداخلت پر 7 لاکھ چٹی معاف باقی 23 لاکھ مدعی پارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ 4 لاکھ ملزم پارٹی نے موقع پر ادا کئے اور باقی 19 لاکھ 4 ماہ بعد ادا کریں گے تفصیل کے مطابق حاجی پور کے نواحی موضع محمد ہوڑہ یونین کونسل نور پور منجھووالا کے کاشتکار ملک پیڑا کلیہ کے بیٹے رمضان کلیہ نے 3 سال قبل اپنے قریبی رشتہ دار موسی کلیہ کی شادی شدہ بیٹی کو گھر سے  بھگا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا معززین کی مداخلت پر مبینہ بھاگنے والی لڑکی کو واپس لاکر خادم حسین مہیسر کو فروخت کیلئے دے دیا تھا کالی قرار دی گئی شادی شدہ لڑکی بھاری رقم کے عوض علاقہ غیر میں فروخت کردی گئی جس سے دونوں خاندانوں میں عرصہ دراز سے کشیدگی پائی جاتی تھی لڑکی کے ورثاء مبینہ کالے رمضان کلیہ کو قتل کرنے پے درپے تھے گزشتہ روز سابق ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک نے پنچائیت لگا کر دونوں پارٹیوں کو سماعت کیا اور فیصلہ کیا کہ مبینہ کالا رمضان کلیہ کالی قرار دی گئی لڑکی کے ورثاء کو نقد رقم 30 لاکھ ادا کرنے کا فیصلہ کیا بعدازاں معززین علاقہ کی مداخلت پر 7 لاکھ چٹی کی رقم معاف کردی گئی جبکہ 23 لاکھ چٹی کالے کو دینے کا پابند کیا گیا فوری طور پر 4 لاکھ چٹی ادا کردی گئی باقی 19 لاکھ 4 مہینے کے بعد ادا کریں گے پنچایتی فیصلہ سے دونوں خاندانوں کے درمیان خون ریزی کا خطرہ ٹل گیا اور دونوں پارٹیاں شیر وشکر ہوگئے اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل راجن پور حافظ نور احمد رند،خواجہ صالح محمد سائیں،جام محمد ناصر برڑہ،جام محمد اکمل برڑہ،منظور خان دریشک ایڈوکیٹ،جام رمضان ہاڑہ،منور خان جیانی،جام عبدالرشید بڑرہ،جام رسول بخش برڑہ،زاہد خان بابڑہ،ملک محمد ابراہیم من،ملک فہیم من،ملک غلام یاسین ہمشیرہ،غلام حیدر خلیلانی،صابر خان بھانی،قاری عیسی مکول،حسن اقبال من،عبدالجبار شاکر،قاری طارق من،غلام نازک من،قاری غلام عباس کلیہ،قاری شاہد کلیہ،سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی 

ای پیپر دی نیشن