خانیوال(خبرنگار)یوٹیلٹی سٹور کے باہر چینی کے حصول کے لیئے تپتی دھوپ اور شدید گرمی میں خواتین کی لمبی قطاریں۔گھنٹوں کھڑے رہنے کے باوجود بھی چینی کا حصول ناممکن ہوگیا تفصیل کے مطابق بائی پاس پر یوٹیلٹی سٹور کے سامنے صبح ہوتے ہیں خواتین کی چینی کے لیے لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں یہ خواتین اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ گھنٹوں تپتی دھوپ اور شدید گرمی میں کھڑی رہتی ہیں مگر انہیں چینی نہیں دی جاتی۔بغیر سائے کے کھلے آسمان تلے چینی کے حصول کے لیے کئی گھنٹوں کھڑی خواتین کی طبیعت ناساز ہو جاتی ہے مگر متعلقہ حکام کے جوں تک نہیں رینگتی۔ خواتین کی بڑی تعداد نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹور کاعملہ چینی کا زیادہ تر سٹاک مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کر دیتا ہے اور لوگ چینی کے حصول کے لیے مارے مارے پھرتے ہیں۔