میرپورخاص(بیورورپورٹ) صوبائی مشیر ویر جی کولہی کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کے خلاف اور ان کی حمایت میں کولہی برادری کے افراد نے اسٹیشن چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا ریلی کے شرکاء کی جانب سے ویرجی کولہی کی حمایت اور کردار کشی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر دیرو مل کولہی، ڈاکٹر چیتن، گیانچند کولہی، پانجی مل، سنتوش ایڈوکیٹ، مقررین نے کہا کہ ویرجی کولہی کو نے ہمیشہ مظلوم کی آواز بلند کی ہے اور اب ویر جی کولہی کو وزیر اعلیٰ کا مشیر بنایا گیا جس پر ہمیں فخر ہے لیکن ان لوگوں کو تکلیف پہنچ رہی ہے اور وہ ویر جی کولہی کی کردار کشی پر اتر آئے ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ ویر جی کولہی کے خلاف کردار کشی بند کی جائے اور ان کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
صوبائی مشیر وزیر ویرجی کولہی کے حق میں ریلی
Jun 22, 2021